Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاک ڈاؤن میں موبائل فون خراب ہونے سے بچانے کیلئے چند کارآمد تدابیر

شائع 07 مئ 2020 06:39am
سائنس
File Photo

چند احتیاطی تدابیر احتیا ر کرنے سے موبائل فون کو خراب ہونے سے بچھایا جا سکتا ہے، لیکن وہ کونسی احتیاطی تدابیر ہیں؟ آئیے انکا جائزہ لیتے ہیں۔

ایسے وقت میں جب کہ آپ کا مکمل انحصار موبائل پر ہے اس کا خراب ہونا ایک ڈراؤنے خواب سے کم نہیں لگتا۔ تو ایسی کیا تدابیر اختیار کی جائیں کہ آپ کا موبائل کم سے کم لاک ڈاؤن کے دوران خراب ہونے سے محفوظ رہے؟

کچھ احتیاط سے آپ کے موبائل کی بیٹری کم سے کم لاک ڈاؤن کا دورانیہ صحیح حالت میں نکال سکتی ہے۔

فون کو مسلسل چارجنگ پر لگے رہنے دینے کی عادت بیٹری کی خرابی کا باعث بنتی ہے سو اس سے اجتناب کریں۔

کیونکہ بیٹری کا لائف اسپین (مطلب وہ عرصہ جس میں بیٹری ٹھیک کام کرتی ہے) چارجنگ سائیکل بتاتے ہیں تو آپ بیٹری کو مکمل چارج یا ڈسچارج کرنے کی بجائے اگر بیچ میں کہیں سے بھی چارج کریں گے تو وہ آدھا یا ایک چوتھائی چارجنگ سائیکل مانا جائے گا سو مکمل چارج اور یا ڈسچارج کے بجائے ایسا کرنا بہتر ہے۔

بیٹری کی چارجنگ کو20 سے 80 فیصد کے درمیان رکھنا لمبی بیٹری لائف کے لیے مفید مانا جاتا ہے۔

بیٹری کے چارجنگ سائیکلز چاہے چوتھائی سائیکلز کرکے ہی سہی مگر کبھی نہ کبھی مکمل ضرور ہوں گے اور اگر بیٹری زیادہ استعمال ہو گی تو وہ وقت جلد آجائے گا۔ تو ایسی ایپس جو بیٹری کا بہت زیادہ استعمال کر رہی ہوں ان کو ان انسٹال کردینا چاہیے۔

 دوسرا بڑا مسئلہ موبائل کی اسپیڈ کم ہونے کا ہو سکتا ہے۔ وجہ بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپس بھی ہو سکتی ہیں، تو آپ کو ایسی ایسی ایپس انسٹال کرنی ہیں جو زیادہ ریسورسز استعمال کرنے والی ایپ کی نشاندہی کر سکیں جیسا کہ سی پی یو اینلائزر۔ اس کے بعد آپ اس ایپ کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

ایسے ہی وہ ایپس جن سے آپ کا فون فریز یا ہینگ ہو جاتا ہے گو کہ اس ایپ کی نشاندہی ہونے پر اینڈرائیڈ فون کی صورت میں آپ اس ایپ کا کیشے ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے چیک کر سکتے ہیں جس کے لیے سیٹنگز<ایپس< ایپ کا نام <سٹوریج< کیشے منتخب کریں اگر صورت حال بہتر نہیں ہو تو کیشے کے بجائے ڈیٹا ریموو کر کے اور آخری صورت میں ایپ ان انسٹال کرکے پھر سے انسٹال کر لیں۔ آئی فون میں ان میں سے صرف آخری آپشن ہی دستیاب ہے۔

کیونکہ میموری بھی فون کی اوور آل کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتی ہے تو بہتر ہے کہ ان وقتوں میں ڈیٹا کو فوری طور پر ثانوی اسٹوریج (ایس ڈی کارڈ یا کمپیوٹر) میں منتقل کر دیا جائے۔ بعض دفعہ کم میموری اسپیس کی وجہ سے بھی فون ہینگ ہوتا ہے۔

موبائل پر بہت ہیوی گیمز یا دوسری ایپس چلانے سے بعض دفعہ بہت گرم ہو جاتا ہے، بہتر ہے ایسی ایپس چلانے سے احتراز کیا جائے کیونکہ زیادہ وقت گرم رہنے سے موبائل کے دوسرے حصوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے دوسرا اس سے بھی موبائل کی اسپیڈ کم پڑ سکتی ہے۔ اسی لیے موبائل کو کچن میں خاص کر چولہے کے پاس استعمال کرنے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔

کیونکہ اس وقت آپ مارکیٹ سے کچھ بھی خرید نہیں سکتے تو آپ کو اپنے موبائل کی چارجنگ کیبل کو بھی ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ عام طور پر چارجنگ کیبل، کیبل کی پورٹ /کنیکٹر اور کیبل کے جنکشن سے ٹوٹتی ہے تو آپ حفظ ماتقدم کے طور پر ادھر پلاسٹک کی شیٹ یا ٹیپ لپیٹ سکتے ہیں۔

سب سے اہم ٹِپ یہ ہے کہ آپ اپنے موبائل کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں اور اس کی اسکرین اور باڈی کی حفاظت کے لیے سکرین پروٹیکٹراور موبائل کوور نہ اتاریں۔ کیونکہ ٹوٹ جانے کا مطلب ہے آپ باقی لاک ڈاؤن کا دورانیہ بنا موبائل کے گزارنے کی تیاری پکڑلیں۔